ہیلتھ سروس ڈیلیوری کی مانیٹرنگ تیز، ڈاکٹر محمد اقبال

ہیلتھ سروس ڈیلیوری کی مانیٹرنگ تیز، ڈاکٹر محمد اقبال

  

مظفرگڑھ، چوک اعظم(نیوز رپورٹر، نامہ نگار) عوام کو صحت کی بنیادی اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب ٹھوس عملی اقدامات کررہی ہے (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے سمیت مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا کر موثر مانیٹرنگ کی جارہی ہے ضلعی، تحصیل،دیہی،بنیادی ہسپتالوں سمیت ڈسپنسریز تک ادویات کے وافر سٹاک موجود ہیں۔  ان خیالات کا اظہار ڈاریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ساتھ پنجاب ڈاکٹر مہر محمد اقبال نے رات گئے دیہی مرکز صحت قصبہ بصیرہ اچانک وزٹ کرتے ہوئے کیا۔  ان کا مذید کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کو مقدم عبادت سمجھ  کر حقیقی مسیحائی کاعملی نمونہ پیش کریں۔ ڈاکٹرز نرسسزز سمیت منظم ٹیم کی طرح حب الوطنی و انسانی ہمدردی کے جذبے سے سر شار ہوکر دن رات دکھی انسانیت کی خدمت کو اولین ترجیح بنایں مریضوں کے  علاج معالجہ میں کوتاہی ولاپرواہی  جرم تصور ہوگا۔  غیرحاضری کسی صورت برداشت نہیں کروں گا سخت ایکشن ہوگا۔ مراکز صحت پر دن رات چھاپے جاری رکھوں گا انہوں نے مذید کہا کہ ذچہ وبچہ حاملہ خواتین  کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے  لیبررومز اور شعبہ ایمرجنسی میں جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے نوزایدہ بچوں و حاملہ خواتین کی ویکیشنشن پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔  ٹی بی ملیریا وڈینگی ایڈز و ہیپاٹاٹس دیگر امراض کی موثر روک تھام و علاج معالجے پر خصوصی توجہ دی جاری ہے۔ عالمی وبا کرونا میں  محکمہ صحت کے فرنٹ لان ہیروز کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا فرنٹ لان ہیروز کی حوصلہ افزائی کیلیے تعریفی اسناد تقسیم کی جایں گی۔ ڈاریکٹر ہیلتھ سروسسز ساتھ پنجاب ڈاکٹر مہر محمد اقبال نے ایمرجنسی لیبرروم وارڈز کاتفصیلی معانہ اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ وزٹ کے موقع پر ڈاکٹر کمال احمد خان قندرانی، مدثر نذر ڈسپنسر، سعیداحمد لیب اسسٹنٹ سمیت  دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔#

مزید :

ملتان صفحہ آخر -