ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے ملازمین کا تربیتی سیشن       

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے ملازمین کا تربیتی سیشن       

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)  پاکستان بھر میں پبلک سیکٹر کی کسی بھی (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

تنظیم میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام اٹھایا گیا اس اقدام کا مقصدویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان کو بہتر انتظام کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہے۔ کامیاب نتائج کے بعد، سسٹم کو پنجاب بھر کی دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی ٹیم جس میں پروگرام منیجر بلال جاوید اور اسسٹنٹ پروگرام آفیسر اسامہ شکیل نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان کے ملازمین کے لیے ایک تربیتی سیشن بھی کیا اسسٹنٹ منیجر آئی ٹی محمد عادل نے سپروائزرز اور منیجمنٹ کو بریفنگ دی، چیئرمین ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ڈی جی خان ضیاء خان کاکڑ اور سی ای او  میو نسپل کارپوریشن جواد الحسن گوندل نے محکمہ کی حمایت کرنے پرپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم کے متعارف ہونے سے ملازمین کی حاضری سو فیصد یقینی ہو جائے گی اور اداروں میں مزید بہتری رونما ہوگی اس موقع پر سید بلال حیدر ساجد لطیف مریم زیب بلال جاوید حسنین اقبال عمار چوہدری  ودیگر ملازمین بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -