برائیڈل شو کی آڑ میں اسلامی شعار کا مذاق اڑانا قابل مذمت، طارق محمود

برائیڈل شو کی آڑ میں اسلامی شعار کا مذاق اڑانا قابل مذمت، طارق محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی) برائیڈل شو کی آڑ میں (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
اسلامی شعار کا مذاق اڑانا قابل مذمت اور قابل افسوس ہے نام نہاد این جی اوزبرائیڈل شو کے نام پر نوجوان نسل کو بے حیائی کی ترغیب دے رہی ہیں انتظامیہ کوفحاشی پھیلانے والی تقریبات اور شوزکا نوٹس لینا چاہیے ان خیالات کا اظہار ضلع امیر جماعت اسلامی چوہدری طارق محمود، تحصیل امیر وہاڑی چوہدری طارق رفیق اور وائس امیر تحصیل وہاڑی راو خلیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نام نہاد این جی اوز کے زیر اہتمام وہاڑی کینجی میرج ہال میں گزشتہ دنوں منعقدہ برائیڈل شو کی ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے تقریب میں مردوخواتین بڑی تعداد میں شریک تھے اس برائیڈل شو میں ایک مرد خاتون کے بال کاٹ رہا ہے اور ساتھ کہہ رہا ہے کہ میوزک آن کرو تاکہ خاتون کو نیند آجائے مرد کا خاتون کے بال کاٹنا اور فضول باتیں کرنا اسلامی اقدار کے منافی ہے جسے سوشل میڈیا پر دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا کہ ہمارے معاشرے کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے ہماری مذہبی اور معاشرتی اقدار سے چھیڑ چھاڑ کی کوشش جماعت اسلامی کامیاب نہیں ہونے دے گی یہ سب فحاشی پھیلانے کا طریقہ ہے ٹرانس جینڈر ایکٹ بھی اسی کی کڑی ہے ہمارا سوال ہے کہ انتظامیہ نے ایسے پروگرام کی اجازت کیوں دی اگر نہیں دی تو ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے