الائیڈ ہیلتھ سائنسز کورسز میں داخلوں کیلئے شیڈول کااعلان،31دسمبر آخری تاریخ
ملتان(خصو صی رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان نے الائیڈ ہیلتھ سائنسسز کے کو رسز میں داخلوں کے لئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے شیڈول کے تحت تمام(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
امیدوار داخلے کے لئے اپنی درخواستیں 31 دسمبر تک جمع کروائیں گے جسکے بعد پہلی میرٹ لسٹ 23 جنوری دوسری 26 اور تیسری میرٹ لسٹ 31 جنوری کو آویزاں کی جائے گی نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان آٹھ مختلف کورسسز میں 80 سیٹوں پر داخلے کرے گی