میلسی، بابا فرید ایکسپریس بحال مراسلہ فائنل، مسافروں میں خوشی کی لہر 

میلسی، بابا فرید ایکسپریس بحال مراسلہ فائنل، مسافروں میں خوشی کی لہر 

  

   میلسی (نامہ نگار ) محمد قیصر ممتاز خیرپوری ایڈوکیٹ نے ”بابافرید ایکسپریس“ کی بحالی کا نوٹیفکیشن  جاری ہونے پر  اھلیان بوریوالہ وھاڑی میلسی کہروڑپکا اور لودھراں کو مبارک  دی ہے  انہوں نے کہا  ھمارا مشن کامیاب ھوگیا ہے فرید ایکسپریس کی بحالی کا مراسلہ(بقیہ نمبر57صفحہ6پر)

 جاری  کردیا گیا ہے ان شاء  اللہ22 دسمبر 2022 سے فرید ایکسپریس دوبارہ رواں دواں ھوگی  ھم خواجہ سعد رفیق کے بھی بھر پور شکرگزار ہیں جنہوں نے  اپنا وعدہ پورا کر دیا واضح رہے کہ لاہور سے براستہ قصور پاکپتن عارف والا بورے والا وہاڑی  میلسی کہروڑ پکا لودہراں تک مسافروں کی کثیر تعداد کراچی تک لے جانے اور کراچی سے لاہور تک اسی روٹ تک لانے والی اکلوتی ٹرین فرید ایکسپریس گذشتہ ساڑھے  تین ماہ سے بندش کا شکار تھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -