مشکوک گاڑی کی تلاشی،15پستول،گولیاں برآمد، ملزم گرفتار

مشکوک گاڑی کی تلاشی،15پستول،گولیاں برآمد، ملزم گرفتار

  

 ڈیرہ غازیخان، چوٹی زیریں (نمائندہ خصوصی)ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ نے بتایا کہ دوران گشت ایک ڈالا بلانمبری کو مشکوک جان کر روکا گیا۔جس کو موسی خان (بقیہ نمبر58صفحہ6پر)

ولد محمد ایوب چلا رہا تھا جس کے ہمراہ فرنٹ سیٹ پر شفیع اللہ ولد گل نواز بیٹھا تھا۔ہر دو نے اپنی اپنی گود میں ایک عدد گٹو رکھا ہوا تھا۔جس کی تلاشی لی گئی تو اسلحہ کی بھاری تعداد 15 عدد پسٹل 30 بور، 29  عدد میگزین پسٹل 30 بور اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں۔برآمد شدہ اسلحہ کی بھاری مقدار کو قبضہ پولیس میں لے کر ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزمان موسی خان ولد محمد ایوب قوم مروت سکنہ لکی مروت اور شفیع اللہ ولد گل نواز قوم خٹک سکنہ لکی مروت  کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا گیا۔گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹ چھٹہ میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی گء ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او کوٹ چھٹہ احمد فہیم قادر کا کہنا تھا کہ ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد اکمل کی ہدایات کے مطابق ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا اور جرم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -