احساس راشن پروگرام، کریانہ سٹور مالکان کی لوٹ مار

احساس راشن پروگرام، کریانہ سٹور مالکان کی لوٹ مار

  

چوپڑہٹہ(نامہ نگار)احساس راشن پروگرام کے تحت چلنے  والے کریانہ سٹور مالکان کی چاندی  ہوگئی راشن پروگرام میں میں فی آدمی 200 روپے کٹوتی کا انکشاف،اشیا (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

خوردونوش غیر معیاری اور مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں،کریانہ سٹور مالکان روزانہ ہزاروں روپے کمانے لگے،حکام بالا نوٹس لیں۔تفصیل کے مطابق کبیروالا و نواحی علاقوں بارہ میل،ککڑہٹہ،بٹہ کوٹ،سیال مشین،مخدوم والا،کوٹ اسلام،چوپڑہٹہ و دیگر علاقوں میں احساس راشن پروگرام کے تحت چلنے والے کریانہ سٹور مالکان دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگے ہیں اشیا خوردو نوش گھی،سرف،مرچ،مصالحہ جات،چینی اور صابن وغیرہ غیر معیاری اور مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں،باوثوق ذرائع کے مطابق کے مطابق احساس راشن پروگرام میں فی آدمی 200 روپے کی کٹوتی بھی کی جارہی ہے،دکان مالکان روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپے کما کر جا رہے ہیں،متعدد بار عوام نے احساس راشن پروگرام کے افسران کو شکایات بھی کیں لیکن کوئی عمل درآمد نہ ہوا،اہلیان علاقہ،عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور کرپٹ دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔آفتاب احمد نامہ نگار چوپڑہٹہ روزنامہ پاکستان ملت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -