ملتان، بزرگ کی لاش برآمد،حادثے، د و افراد جاں بحق

ملتان، بزرگ کی لاش برآمد،حادثے، د و افراد جاں بحق

  

ملتان،رحیم یارخان،ڈاہرانوالہ(خصوصی رپورٹر،نامہ نگار) ملتان کے علاقے نیو سبزی منڈی کے عقب سے نامعلوم بوڑھے شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے معاملہ (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

کی تحقیقات شروع کر دی ہے پولیس حکام کے مطابق نامعلوم شخص کو بے ہوشی کی حالت میں اہل علاقہ نے دیکھ کر ریسکیو کو اطلاع دی، ریسکیو ٹیم نے اسے نشتر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے پہلے سے ہی مرا ہوا قرار دیا، لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس نے سرد خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے

ڈاہرانوالہ آنے والی کوچ 178مراد کے قریب حادثے کا شکار۔سامنے سے آنے والی کار سے خوفناک تصادم کی باعث کار سوار ڈاکڑ تبسم (204مراد شرقی)لالہ زار کالونی ڈاہرانوالہ کے رہائشی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔جبکہ بس میں سوار پہلی نشتوں پر بیٹھی چند سواریوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔حادثیکی اطلاع ملنے پر رسیکیو 1122کے انچارج ابرار شاہد اور تھانہ ڈاہرانوالہ کے پولیس آفیسر سیف اللہ چدھڑ بھی پولیس ٹیم کیہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔اورضروری کاروائی شروع کردی۔ موقع پر دم توڑنے والے ڈاکڑ تبسم اور زخمیوں  کو RHC ڈاہرانوالہ منتقل کردیا۔یاد رہے کہ حادثے میں جابحق ہونے والے ڈاکڑ تبسم ریونیو آفیسر چوہدری محمد معراج کے چچا زاد بھائی ہیں۔(مرحوم)کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی گاں 204مراد کے قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ راجن پور کا رہائشی 44 سالہ عاشق اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -