مشیر وزیراعلیٰ ایاز خان نیازی سے رہنما نوابزادہ گروپ رانا سرور کی ملاقات اہم سیاسی امور پر گفتگو،عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

مشیر وزیراعلیٰ ایاز خان نیازی سے رہنما نوابزادہ گروپ رانا سرور کی ملاقات اہم ...

  

 جہانیاں (نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی) مشیر وزیر اعلی پنجاب نوابزادہ محمد ایاز خان نیازی سے رانا محمد سرور سینیئر رہنما نوابزادہ گروپ NA_147 نے انکے(بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

 آفس میں ملاقات کی اور جہانیاں کی سیاسی صورتحال اور علاقائی ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔رانا محمد سرور نے ایاز خان نیازی کی جہانیاں کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہا اور جہانیاں میں اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز منظور کروانے اور ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کروانے پر نوابزادہ ایاز خان نیازی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایاز خان نیازی کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 147 کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لیے ہر وقت ہر ممکن کوشاں ہیں۔عوام کی خدمت کا سفر ہمیشہ جاری رہے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -