باگڑ سرگانہ، میٹل روڈ کیلئے75لاکھ روپے منظور، حکومت تبدیل ہوتے ہی کام بند، سڑک پر پتھر، حادثات میں اضافہ، ٹھیکیدار بھی غائب

باگڑ سرگانہ، میٹل روڈ کیلئے75لاکھ روپے منظور، حکومت تبدیل ہوتے ہی کام بند، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 باگڑسرگانہ(نمائندہ پاکستان)سابقہ دور حکومت میں سردار رضاحیات ہراج،نے باگڑسرگانہ اور لکشمن چوترہ کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پوراکرتے ہوئے رابطہ سٹرک میٹل روڈ (بقیہ نمبر53صفحہ7پر)
کے لیے 75لاکھ روپے کی کثیرراقم کے فنڈز منظور کراکے تعمیراتی کام شروع کروایا مگر حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی وہ کھنڈرات میں بدل گیا ٹھیکدارروڑا ڈال کرغائب ہوگیا۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل باگڑ سرگانہ کے لوگوں کاماضی میں ایک دیرینہ مطالبہ تھا کہ مین بستی باگڑسرگانہ سے ملحقہ آبادی لکشمن چوترہ جو کہ کچا راستہ تھا ذرا سی بارش ہونے پر بھی یہاں کے لوگوں کا شہر سے را بطہ کٹ جاتا تھا سرداررضاحیات ہراج، نے سابقہ دورحکومت میں یہاں کے مکینوں سے میٹل روڈ کاوعدہ پورا کرتے ہوئے 75لاکھ روپے کی کثیر راقم کا فنڈمنظور کراکے روڈ کاکام شروع کرایا مگر حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی کام بند ہوگیا اس پر جوروڑاڈالا گیا تھا وہ بھی ٹریفک کی روانی کی وجہ سے بکھر گیا جس سے مکینوں کی تکلیف بھی برقرار رہی اور ٹیکس کے پیسے بھی ضائع ہوگئے۔ عوا می حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر کام شروع کر کے عوام کادیرینہ مسئلہ حل کرایاجائے۔