حکومت اخبار مارکیٹ کی زیر تعمیر عمارت کی تکمیل کیلئے مدد کرے،چودھری عاشق علی

حکومت اخبار مارکیٹ کی زیر تعمیر عمارت کی تکمیل کیلئے مدد کرے،چودھری عاشق علی

  

لاہور(انٹرویو: میاں اشفاق انجم، تصاویر،ایوب بشیر) اخبار فروش پرنٹ میڈیا کی جان اخباری صنعت میں ریڑھ کی ہڈی، اخبار نکالنا آسان، ایک گھنٹے میں لاہور کے ایک ایک گھر میں پہنچانا مشکل ٹاسک جو ہم سالہا سال سے پورا کررہے ہیں۔ اخبارات کی ڈوبتی ناؤ کو غریب اخبار فروشوں نے بچا رکھا ہے کورونا نے پرنٹ میڈیا کو سب سے زیادہ متاثر کیا، آج تک اخبار فروشوں کی مدد نہ کبھی حکومت نے کی ہے اور نہ کسی اخباری ادارے ان خیالات کا اظہار اخبار فروش یونین لاہور کے چیئرمین چودھری عاشق علی نے ”پاکستان“ سے خصوصی انٹرویو میں کیا ان کا کہنا تھا اخبار فروش کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں تاریخ گواہ ہے اخبار فروش یونین لاہور کے قائد چودھری نذیر احمد مرحوم نے آفات میں ہمیشہ حکومتوں کی مدد کی۔ چودھری عاشق علی نے کہا لاہور کے اخبارات کھلے آسمان تلے رکھ کر فروخت کرنے پر مجبور ہیں اخبار مارکیٹ کی چھت نہیں ہے، وزیراعلیٰ نوٹس لیں اخباری صنعت کو  بچانے کے لئے اخبار فروشوں کی زیر تعمیر مارکیٹ کے لئے فوری امداد فراہم کی جائے وزیراعظم اخبار فروشوں کے لئے ڈیوٹی فری موٹرسائیکل اقساط میں فراہم کرنے کا اعلان کریں چودھری عاشق علی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی کالونی فیز ٹو میں اخبار فروشوں کو شامل کیا جائے اور صحافی کالونی میں ہاکروں کا کوٹہ مقرر کیا جائے۔ چیئرمین اخبار فروش یونین نے کہا ہے کہ اخبار فروشوں کو نظر انداز کرنے کی مذمت کرتے ہیں 4000سے زائد ہاکر حکومت سے مدد طلب کررہے ہیں فوری ریلیف نہ دیا گیا بحران بڑھ جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -