میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کا مطالبات کے حق میں زمان پارک کے باہر مظاہرہ

میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کا مطالبات کے حق میں زمان پارک کے باہر مظاہرہ

  

لاہور (پ ر) میڈیا ورکرز آرگنائزیشن نے میڈیا ورکرز کو چھت فراہم کرنے کے حوالے سے زمان پارک عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر صدر نصیب علی تبسم  کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ کیا، ایک میڈیاورکربے ہوش ہوکر گر پڑا، صدر میڈیا ورکرز آرگنائزیشن نصیب علی تبسم نے کہا کہ ایک بار پھر میڈیا ورکرز سے امتیازی سلوک برتا گیا اور انہیں  پلاٹ نہ دے کر نظر انداز کیا گیا انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز کو بھی صحافیوں کی طرح پلاٹ دئیے جائیں اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تب تک ہم اسی طرح احتجاج کرتے رہیں گے بعدازاں فواد چوہدری اور مسرت جمشید چیمہ نے میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے صدر نصیب علی تبسم اور جنرل سیکرٹری عاصم لطیف سے ملاقات کی اور پیر والے دن مل کر سمری بناکر وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کروانے پر اتفاق ہوا۔ صدر نصیب علی تبسم نے پیر تک احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات میں ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے اور مطالبات پورے نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -