کپتان کے فیصلے ہمارے نزدیک اقتدار سے زیاد ہ سے عزیز ہیں،شمسہ علی

        کپتان کے فیصلے ہمارے نزدیک اقتدار سے زیاد ہ سے عزیز ہیں،شمسہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہاکہ پنجاب اسمبلی اس ماہ میں تحلیل ہوجائیگی تحریک انصاف کے وزراء اور اراکین اسمبلی کپتان کے فیصلے کے منتظر ہیں اور کپتان کے فیصلے ہمارے نزدیک اقتدار سے زیاد ہ سے عزیز ہیں۔
 جو آج شدید خطرات سے دوچار ہیں جس کا ذمہ دار حکمران اتحاد ہے جو اپنے کرپشن کے کیس ختم کروا کر عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسوا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ  ان حکمرانوں سے چھٹکارا کیلئے اسمبلیوں کا تحلیل ہونا ہی وقت کی اہم ضرورت ہے اس وقت ملک معیشت کی تباہی کے دہانے پر کھڑ ا ہے۔

 اور حکمران عمران خان کی گھڑی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بیٹے سلمان شہباز کو منی لانڈرنگ میں کلین چٹ ملنا احتساب کے اداروں پر طمانچہ ہے اس طرح ملک ترقی نہیں کرسکتے عمران خان کو فارغ کرکے امپورٹڈحکمران کو لانا این آر او ٹو کا حصہ ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی تحریک میں یوتھ ونگ کے نوجوان ہر اول دستے کا کردارادا کررہے ہیں۔