اینٹی کرپشن کا بہاولپور میں چھاپہ،مقدمہ میں نامزد ایکسین بلڈنگز گرفتار

اینٹی کرپشن کا بہاولپور میں چھاپہ،مقدمہ میں نامزد ایکسین بلڈنگز گرفتار

  

لاہور(اپنے نمائندہ سے)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر بہاولپور ریجن میں چھاپہ مار کر مقدمہ میں نامزد ملزم ایکسین بلڈنگ ضلع بہاولپور طاہر وحید کو گرفتار کر لیا۔ملزم ایکسین بلڈنگ طاہر وحید نے چولستان یونیورسٹی آف ویٹر نر ی اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کی تعمیر کے منصوبے میں ناقص میٹریل استعمال کر کے سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جس کی انکوائری کے بعد ملزم طاہر وحید کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور نے کہا ہے کہ صوبے سے کرپشن کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدا مات کیے جا رہے ہیں اور بد عنوان عناصر کے خلاف بلا تفریق قا نونی کاروائی عمل میں لائی جائے جا رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -