ملکی  ایوانوں میں بیٹھی قیادت معاشی طبقے کے تحفظات دور کرے،عابد علی

ملکی  ایوانوں میں بیٹھی قیادت معاشی طبقے کے تحفظات دور کرے،عابد علی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا کہ ہم نے تاجر برادری کے جذبات کی ترجمانی کیلئے حق اور سچ کیساتھ ہمیشہ اپنے فرض کو حق اور سچ کیساتھ نبھایا ہے ۔ معاشی استحکام کاروبار زندگی کیلئے سازگار حالات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ مستحکم کاروباری فضا مسائل کی حقیقی ترجمانی تحفظات کو حکام بالا تک زمینی حقائق کے مطابق پہنچانے کیلئے ہمیشہ ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں۔ ملکی  ایوانوں میں بیٹھی قیادت معاشی طبقے کے تحفظات دور کرے، مسائل اور خامیوں کو نظر انداز کرنے سے مسائل کا حل ناممکن ہے۔

 ہمارا عہد ہے کے تاجر بھائیوں کے حقوق کی ترجمانی کیلئے ملکی ایوانوں تک تاجر برادری کے جذبات پہنچائیں گے۔ تاجر برادری کیحقوق کی جدوجہد میں سمجھوتوں کی سیاست نا کبھی کی نا کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -