فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 1500کلو غیر معیار ی گوشت تلف

فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 1500کلو غیر معیار ی گوشت تلف

  

          لاہور (اپنے نمائندہ سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہورمیں ناقص گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والے مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 1500کلو مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقے بکرمنڈی میں چھاپے کے دوران 15 سو کلو مضرصحت گوشت برآمد کیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض کے مطابق چیکنگ کے دوران زائد المیعاد بدبودار گوشت موجود پایا گیا، جبکہ صفائی کے انتظامات بھی انتہائی ناقص تھے۔مدثر ریاض نے بتایا کہ برآمد ہونے والا 1500کلو مضر صحت گوشت پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا گیا  جبکہ غیرمعیاری گوشت کا دھندہ کرنے والے کاشف نامی سپلائر کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق مضر صحت گوشت لاہورکے مختلف چھوٹے بڑے ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ناقص اشیاء کھلانے والے مافیا کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا،عوام کو بھی چاہیے کے ایسے عناصر پر نظر رکھیں اورفوری فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -