جے یو پی کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم امام نورانی منایا گیا

  جے یو پی کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم امام نورانی منایا گیا

  

لاہور(پ ر)جمعیت علماء پاکستان کے اور ورلڈ اسلامک مشن کے سربراہ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کی 19 ویں برسی کی مناسبت سے عشرہ ختم نبوت کے سلسلہ میں جمعۃالمبارک کے موقع پر جے یو پی کے زیر اہتمام ملک بھر میں ”یوم امام نورانی“ منایا گیا۔ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ان کی یاد میں علماء و خطباء نے خطبات جمعۃالمبارک میں امام شاہ احمد نورانی کی زندگی کے مختلف پہلوو ؤں پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، چیئر مین مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر، پروفیسرڈاکٹر جاوید اعوان، سید محمد صفدر شاہ گیلانی،حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین، رشید احمد رضوی، مولانا محمد سلیم اعوان، مفتی جمیل احمد رضوی،پروفیسر محمد ارشد مہر،ملک ذاکر اعوان ایڈووکیٹ،حافظ خلیل احمد مہروی،مولاناحاجی شوکت علی،مولانا لیاقت علی رضوی،پیر محمد منیر قادری،صاحبزادہ مدثر حسین وٹو،محمد ایوب خان ایڈووکیٹ،اسلام الدین خان،حافظ مستنصر احمد نورانی،مفتی جمیل رضوی،حافظ محمد ارتضیٰ نورانی اور دیگر مقررین نے یوم امام نورانی پر خطابات کیے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -