تحریک انصاف کے رہنما قافلوں کی صورت میں آج لبرٹی چوک پہنچیں گے

تحریک انصاف کے رہنما قافلوں کی صورت میں آج لبرٹی چوک پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات سے قافلے  تحریک انصاف کے رہنماؤں کی قیادت میں آج لبرٹی چوک پہنچیں گے  قافلوں کی قیادت  اراکین قومی و صوبائی اسمبلی  سنٹرل پنجاب  ڈسٹرکٹ لاہور اور ٹاؤن  اور ونگ کے صدور  شیخ امتیاز محمود، زبیر نیازی، اویس یونس،  غلام محی الدین دیوان، ثاقب رضا سندھو،  ڈاکٹر سیمی بخاری،  سعدیہ سہیل،  خالد گھرکی،  عبدالکریم خان ،فاروق خان ،رانا عارف مشتاق، ملک امانت علی، عمران سلیمی، ملک وقار، ملک عثمان حمزہ اعوان،  بلال اسلم بھٹی،  روبینہ شاہین،روبینہ جمیل، شنیلا روت،  ڈاکٹر عاطف دین، سعد بن اعظم،  سیف کھوکھر،  مہر نعیم اللہ تاج ،مہر شرافت، مہتاب بھٹی کریں گے۔دریں اثناء لبرٹی چوک  میں ہونے والے تاریخی پاور شو کی تیاریوں کے سلسلے میں  پارٹی دفتر جیل روڈ پی ٹی آئی کا اہم تنظیمی اجلاس زیر صدارت صدر لاہور شیخ امتیاز محمود ہوا،تاریخی پاور شو کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی   تمام رہنماؤں نے کہا عوام امپورٹڈ حکمرانوں سے نجات کے لئے اٹھ کھڑے ہوں،پی ٹی آئی ملک بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے

    رہنماؤں کا کہنا تھا  تحریک انصاف آج بڑا تاریخی پاور شو  لبرٹی چوک میں کرے گی زندہ دلان لاہور بھرپور شرکت کریں گے  عمران خان کے خطاب سے پہلے  امپورٹڈ حکمران ٹولے کی ٹانگیں تھر تھر کانپ رہی ہیں حکمران اپنا بوریا بستر باندھ لیں  عوام آئندہ انتخابات میں امپورٹڈ حکمرانوں کا انتظار کر رہے ہیں  انہیں اپنے ووٹ سے ایسی شکست دیں گے  ساری زندگی ان کی نسلوں کو یاد رہے گئی   عمران خان کا یہ مقابلہ نہیں کر سکتے  شہباز سرکار صرف ٹوپی  ڈرامے کر سکتی ہے موجودہ حکومت عوام دشمن حکومت ہے  ریلیف  ریلیف دینا ان کے ایجنڈے میں شامل نہیں  غریب عوام کی جیبوں پر حکمران ڈاکہ ڈال رہے ہیں  مجرم حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے  عمران خان جیتے گا  پی ڈی ایم ساری ہارے گی