سانحہ اے پی ایس تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،چوہدری کاشف شہزاد

سانحہ اے پی ایس تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،چوہدری کاشف شہزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوہنگ (نامہ نگار)  معروف سیاسی وسماجی رہنماچودھری کاشف شہزاد نے سانحہ اے پی ایس کی مناسبت سے اپنے آفس میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کی یاد میں تعزیتی  ریفرنس کا انعقاد کیا۔ شرکاء  نے شہداء آرمی پبلک سکول کے درجات کی بلندی کیلئے  قرآن خوانی کی اور تمام شہداء  کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری کاشف شہزاد نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ آج کی تاریخ میں پاکستان سے مشرقی پاکستان الگ ہوگیا۔ اب وہ  بنگلہ دیش کے نام سے الگ مملکت ہے جو کبھی پاکستان کا حصہ تھا مگر آج الگ ہے۔ آج ہی کے دن آٹھ سال قبل آرمی پبلک سکول پشاور پر سفاک درندوں نے حملہ کیا اور درجنوں اسٹوڈنٹس اور اساتذہ شہید کردیا۔


۔ آج کا دن کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔