وقف املاک بورڈ کا آپریشن،61کروڑ سے زائد کی زمین واگزار

وقف املاک بورڈ کا آپریشن،61کروڑ سے زائد کی زمین واگزار

  

لاہور (اپنے نمائند ے سے)متروکہ وقف املاک بورڈ کا ایف ائی اے اور پولیس کے ہمراہ قابضین کے خلاف  کریک ڈاؤن 61 کروڑ 50 لاکھ مالیت کی سرکاری زمینیں واگزار کروا لیں۔ آپریشن ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ اکرم جوئیہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے محمد زوار کی زیر نگرانی کیاگیا۔ڈی اے  عاصم اعجاز اور سب انسپکٹر ایف ائی اے بنش نے ٹیم کے ہمراہ زمین واگزار کی۔ٹیم میں شاہد،انسپکٹر اشتیاق سب انسپکٹر ایف ائی اے رانا افضل بھی موجود تھے۔ ٹیم نے موضع پانڈوکی میں 92 کنال 13 مرلہ مالیت 12 کروڑ،موضع اصل کنڈل رائے ونڈ 40 کنال مالیت 40 کروڑ فیروز پور روڈ پر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی دو دکانیں واہ گزار کروائیں۔موضع ببلیانہ رائے ونڈ  میں 65 کنال 6 مرلہ  مالیت 8 کروڑ کی زمین واگزار کروائی۔سپرپم کورٹ کے احکامات پر متروکہ وقف املاک بورڈ ناجائز قابضین کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -