عوامی مینڈیٹ کا احترام بہترین  عمل ہے،بیلم حسنین

    عوامی مینڈیٹ کا احترام بہترین  عمل ہے،بیلم حسنین

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر))پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کااحترام بہترین عمل ہے اسمبلیاں توڑنا،جوڑنا کھیل نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا  عمران خان کی سیاست ہمیشہ سے غیر سنجیدہ اور ذاتی مفادات کیلئے ہے یہی وجہ ہے کہ انکی ہٹ دھرمی اور ضد کی بناء پرپاکستان عدم استحکام کا شکار ہے 2013ء کے انتخابات کے فوری بعد لانگ مارچ کرنا اور اب اقتدار سے الگ ہونے سے لیکر اب تک احتجاج،دھرنے،ریلیاں،جلسے،جلوس اور لانگ مارچ کرکے پوری قوم کیساتھ مذاق اور عالمی دنیامیں پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں ہیں۔

  پی ڈی ایم اتحا د کی حکمت عملی اور عوامی طاقت نے تحریک انصاف اور عمران خان کی کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیا ملک کو معاشی طور پر بہتر بنانے کیلئے وفاقی حکومت کی جدوجہد کے ثمرات بہت جلد عوام تک منتقل ہوناشروع ہوجائیں گے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -