مانگا منڈی،یوٹیلٹی سٹور پر سبسڈائزڈ اشیاء نہ ملنے سے شہری مایوس
مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)مانگا منڈی کے یوٹیلیٹی اسٹور پر آئے خریدار اشیائے ضروریہ ہونے کے باوجود خریداری نہیں کر سکتے، اسٹور انچارج کا کہنا ہے دس ہزار کی خریداری کرنے پر حکومتی سبسڈی والی اشیاء فراہم کی جائیں گی، شہری خریداری کئے بغیر مایوس واپس گھروں کو لوٹنے لگے، سفید پوش طبقہ کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی ریلیف کے باوجود ہمیں کوئی چیز نہیں مل رہی ہم بار بار چکر لگا کر تھک چکے ہیں دو دن بعد چینی گھی آٹا وغیرہ آتا ہے اور آتے ہی یوٹیلٹی سٹور کے عملہ کی ملی بھگت سے غائب ہو جاتا ہے ہم باہر لائنوں میں لگے رہتے ہیں۔ شہریوں نے ریجنل آفیسر یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن اور حکام بالا سے اپیل ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔