اساتذہ کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں،چوہدری شہزاد مصطفی

اساتذہ کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں،چوہدری شہزاد مصطفی

  

لاہور(پ ر)پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب ضلع لاہور کے صدر چوہدری شہزاد مصطفیٰ گجر کی زیر صدارت ایک میٹنگ گورنمنٹ ہائی سکول علی رضا آباد میں ہوئی جس میں اساتذہ کرام کی پرموشن،سنیارٹی لسٹ،CM پیکج کی بحالی،ٹائم سکیل،پنجاب کے سرکاری ملازمین کی ہاؤسنگ اسکیم کی بحالی اور دیگرمسائل کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی  سے مطالبہ کیا گیا کہ اساتذہ کرام کے مطالبات اور مسائل حل کروائیں۔ میٹنگ میں مہمان خصوصی صوبائی صدر پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب ملک لطیف شہزاد،مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری محمد افضل بھنڈر،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری محمد اشفاق سہو جٹ تھے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -