فتنہ قادیانیت لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف،مولانا سعید عنایت اللہ

فتنہ قادیانیت لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف،مولانا سعید عنایت اللہ

  

لاہور(پ ر)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا قاری حنیف جالندھری نے صاحبزادہ مولانا احمد حنیف کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی اس موقعہ پر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ قادیانیت جدید ذرائع ابلاغ، دجل و فریب کے ذریعہ لوگو ں کو گمراہ، دین سے دورکرنے اور اپنے باطل عقائد ونظریات کو پھیلانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وفاق المدارس کی سطح پر دینی مدارس کے ذریعہ نوجوان علماء کرام کوبھر پور علمی تیاری اور بہترین اسلوب کے ساتھ فتنہ قادیانت کے سدباب،نسل نو کے ایمان کی حفاظت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے تیار کرنا ہوگا ا نہوں نے کہا کہ اس کیلئے ان کی اپنی تحقیقی، تصنیفی وتربیتی خدمات اور انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کاپلیٹ فارم حاضرہے مولانا قاری حنیف جالندھری نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے سابق مرکزی امیرحضرت مولانا عبدالحفیظ مکیؒ،سفیر ختم نبوت مولانا منظوراحمد چنیوٹیؒاورمولانامحمد ضیاء القاسمی ؒ سمیت دیگرقائد ین کی خدمات قابل تحسین اور لائق تقلید ہیں ا نہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری اس کے ایمان کا تقاضہ، آخرت میں شفاعتِ رسول ﷺ اورحصول جنت کا بہترین ذریعہ ہے۔

، انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ہر حال میں حضورخاتم النبیین ﷺ کے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے اس کیلئے علماء کرام، والدین اور اساتذہ سمیت ہم سب اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرناہونگی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -