لاہور میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات کیلئے بلیو اور پرپل لائن منصوبہ شروع کرنے فیصلہ 

  لاہور میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات کیلئے بلیو اور پرپل لائن منصوبہ شروع کرنے ...

  

 لاہور(این این آئی)  پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے لئے بلیو اور پرپل لائن منصوبہ شروع کرنے فیصلہ کر لیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے لاہور میں بلیو اور پرپل لائن منصوبے کے آغاز کے لیے بریفنگ دیدی ہے۔ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت میٹروبس اور اورنج ٹرین کے بعد بلیو اور پرپل لائن منصوبہ شروع کیا جائے گا۔پنجاب حکومت نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے ٹیکنیکل اور مالی معاونت کے لیے مذاکرات کی منظوری بھی دے دی ہے۔پنجاب حکومت نے تمام صوبائی محکموں کو مستقبل میں بلیو اور پرپل لائن منصوبے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔مستقبل میں بلیو اور پرپل لائن منصوبے کے اطراف کسی بھی ترقیاتی منصوبے کو شروع نہ کیا جائے گا۔بلیو لائن کو ویلنشیا ٹاؤن سے بابو صابو اور پرپل لائن کو لاہور ائیر پورٹ سے بھاٹی چوک تک بنایا جائے گا۔

 پرپل لائن

مزید :

صفحہ اول -