تمام ادارے سمگلنگ روکنے  کیلئے مشترکہ کارروائیاں   کریں، وزیر خزانہ کی ہدایت

     تمام ادارے سمگلنگ روکنے  کیلئے مشترکہ کارروائیاں   کریں، وزیر خزانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں سرحدوں پر اسمگلنگ روکنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ہفتہ وار اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت  سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اجلاس ہوا جس میں گورنراسٹیٹ بینک، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ اور ڈی جی ایف آئی اے شریک ہوئے۔اجلاس میں اسمگلنگ روکنے کیلئے کسٹمز، قانون نافذ کرنے والے اور خفیہ اداروں کی مشترکہ کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سرحدوں پر اسمگلنگ روکنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ہفتہ وار اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں ملکی سرحدوں پر کرنسی، یوریا کھاد اور گندم کی سمگلنگ روکنے کے اقدامات اور رواں ہفتے کے دوران اسمگلنگ کے دوران ضبط شدہ سامان کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔وزیر خزانہ نے کرنسی اور دوسری اشیاء   کی اسمگلنگ روکنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اسمگلنگ سے ملکی معیشت کی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لہٰذا تمام ادارے اسمگلنگ روکنے کیلئے مشترکہ کارروائیاں کریں۔

 وزیر خزانہ

مزید :

صفحہ اول -