منظور پشتین، محسن داوڑ کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

منظور پشتین، محسن داوڑ کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی ایم کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کیخلاف اشتعال انگیز تقا ر یر کے مقدمے میں مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے کی سماعت ہوئی، مفرور ملز ما ن منظور پشتین اور محسن داوڑ کی عدم گرفتاری پر عدالت برہم ہو گئی۔عدالت نے مقدمے میں مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وار نٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر وارنٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا اور مقدمے کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی۔

وارنٹ گرفتاری

مزید :

صفحہ اول -