عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان، نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی بھی پیکیج کا حصہ، تما م وزارتوں کو ہدایت جاری کر دیں: شہبا ز شریف

    عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان، نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی بھی ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے حکومت کی جانب سے ریلیف پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔وزیر اعظم نے عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا حکم یدیاوزیراعظم نے نوجوانوں کے لئے بھی خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے نوجوانوں کو روزگار فراہمی پیکج کی تیاری کے لئے وزارتوں کو ٹاسک دے دیا، وزیراعظم نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ مہنگائی سے عوام کے ریلیف اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پیکج کی اولین ترجیح رکھی جائے دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئندہ سیاسی اجتماعات میں حکومتی معاشی اقدمات اور ریلیف کو اجاگر کیا جائے۔ حکومت گیس اور بجلی کے بلوں  میں بھی عوام کو ریلیف دے گی وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت نے تباہ حال معیشت کو آ کر سنبھالا، عمران خان کی پالیسیاں ملک کو سری لنکا کی سی صورتحال کی طرف لے جارہی تھیں، اتحادی حکومت عوام کو مزید ریلیف دینے کے اقدمات کررہی ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اور موجودہ حکومت کے درمیان معاشی اقدامات کے فرق کو اجاگر کیا جائے، ورکرز کنونشنز میں حکومتی پالیسیوں کو مثبت انداز میں اجاگر کیا جائے۔وزیراعظم نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی کہ حکومتی معاشی اقدامات اور ریلیف کو اجاگر کیا جائے جبکہ ملک کے دیوالیہ ہونے کے حکومت مخالف بیانیے کی جتنا ہو سکے نفی کریں۔۔وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے اور حکومتی مؤقف کو سوشل میڈیا پر بھی اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف حکومت کی کوتاہیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔وزیرعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی دور کی معاشی خامیوں کو بھی اجاگر کیا جائیوزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مصر سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین نجیب ساویرس نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مصر سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین نجیب ساویرس نے اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔وزیر اعظم نے نجیب ساویرس اور ان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیز پر عمل پیرا ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات کی فراہم کرے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکشن، توانائی، زراعت، فوڈ پراسیسنگ،لائیو اسٹاک،سیاحت اور قدرتی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے بیرونی سرمایہ کاری کمپنیز استفادہ حاصل کر سکتی ہیں۔نجیب ساویرس کا بزنس گروپ پاکستان میں ٹیلی کمیونیکشن اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں کامیاب سرمایہ کر چکا ہے۔ ساویرس نے پاکستان میں مزید اور شعبوں خصوصاً کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ریلیف پیکیج اعلان

مزید :

صفحہ اول -