فرانس، 8 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

 فرانس، 8 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

  

 لیون (مانیٹرنگ ڈیسک) 8 منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اْٹھی جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر لیون کی ایک کثیرالمنزلہ عمارت میں اچانک خوفناک ا?گ بھڑک اْٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ اتنی شدید تھی کہ اس پر قابو پانے کے لیے 170 فائرمین اور آگ بجھانے کی 65 گاڑیوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ ریسکیو آپریشن میں 5 گھنٹے لگ گئے۔فائر بریگیڈ کے عملے نے امددی کاموں کے دوران 15 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

 آگ

مزید :

صفحہ اول -