اقوام متحدہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی و تعمیر نو کیلئے پاکستان سے مکمل تعاون کا اعادہ
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں اور طویل مدت بحالی، آبادکاری اور تعمیرنو کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا ہے۔نیویارک میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا پاکستان میں محفوظ تعمیر نو اور موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ پاکستان کے موضوع پر اگلے ماہ کی 9 تاریخ کو ہونیوالی عالمی کانفرنس کی کامیابی ان کی پہلی ترجیح ہے۔وزیر خارجہ نے تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان سے اظہار یکجہتی، بڑے پیمانے پر امداد کا اعلان اور موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ پاکستان کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کرنے پر سیکرٹری جنرل سے اظہار تشکر کیا۔بلاول بھٹو نے کانفرنس میں عطیات دینے والے بڑے ملکوں، ترقیاتی ادا روں اور نجی شعبے کی شرکت یقینی بنانے، پاکستان کے جامع منصوبے اور تجاویز کیلئے امداد کرنے کی حوصلہ افزائی کیلئے سیکرٹری جنرل کے مسلسل تعاون پر زور دیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وزیر خارجہ کے ترقی پذیر ملکوں کو درپیش چیلنجوں سے فوری طور پر نمٹنے سے متعلق جامع لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے گروپ 77 اور چین کی خصوصی وزارتی کانفرنس کی صدارت کرنے کے بروقت اقدام کو سراہا۔
اقوام متحدہ
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور افغانستان سے سرگرم دیگر دہشت گرد تنظیمیوں کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کا عزم ضروری ہے۔نیویارک میں سانحہ آرمی پبلک سکول کی آٹھویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کی تقریب پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کی یاد میں ہے، حملے میں 132 بچے، 8 اساتذہ اور سٹاف کے ارکان شہید ہوئے تھے، حملے کی ذمہ داری نام نہاد کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو سلامتی کونسل اور بہت سے رکن ممالک نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر دہشتگرد تنظیمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشنز کیے گئے، آپریشن کامیاب رہے اور پاکستان کی سرزمین دہشت گردوں سے پاک کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کالعدم ٹی ٹی پی نے سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرلیں۔
بلاول