او جی ڈی سی ایل فاطمید سنٹر ڈیرہ اسماعیل خان کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب 

او جی ڈی سی ایل فاطمید سنٹر ڈیرہ اسماعیل خان کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب 

  

اسلام آباد (پ ر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے سی ایس آر ڈیپارٹمنٹ  نے مختلف شعبوں میں سی ایس آر اقدامات  کے ذریعے مقامی لوگوں کا معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔  مقامی لوگوں کی طرف سے صحت کی سہولیات کے مطالبات کو مدنظر رکھے ہوئے، او جی ڈی سی ایل کے  سی ایس آر نے حالیہ برسوں میں صحت کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے۔  اس سلسلے میں 15 دسمبر 2022 کو او جی ڈی سی ایل فاطمید سنٹر ڈی آئی خان کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں کمشنر ڈی آئی خان ڈویژن، او جی ڈی سی ایل اور فاطمید فاونڈیشن کے نمائندوں کے علاوہ مقامی افراد کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عمارت کی تعمیر  کے تمام اخراجات او جی ڈی سی ایل برداشت کرے گی اور یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو گا۔ 

مزید :

کامرس -