پی آر جی کاایمپلائز کے اعزاز میں سالانہ عشائیہ کا انعقاد

پی آر جی کاایمپلائز کے اعزاز میں سالانہ عشائیہ کا انعقاد

  

لاہور(پ ر)پاکستان کی سب سے بڑی میڈیکل بلنگ کمپنیوں میں سے ایک PRG پاکستان نے  ایمپلائز کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کے لیے سالانہ عشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا۔ PRG  پاکستان ہر سال اپنے ایمپلائز کی کامیا بیوں کو اُجا گر کرنے کے لیے ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کرتی ہے۔ کمپنی نے اپنے ایمپلائز کی حوصلہ افزائی کیلئے مختلف پروگرام بھی تیار کیے ہیں جس میں بہترین کارگردگی دکھانے والوں کومختلف ٹائٹلز جیسے کہ کوارٹر سپروائزر، کوارٹر مینیجر، ایمپلائی آف دی ائیر، مینیجر آف دی ائیر، مدت ملازمت کی سالانہ سالگرہ اور ترقی سے نوازا جاتا ہے۔منصور احمد،سی ای او،   PRG  پاکستان نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران سپروائزرز اور منیجرز کو کمپنی کی جانب سے گاڑیاں (موٹرکاراور موٹر بائیک) بھی دے دیں۔ اس موقع پر کاروبار کی کامیابی کے 25 سال مکمل ہونے پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ PRG  پاکستان اپنے مقصد کو عین مطابق تیزی سے ترقی کر تے ہوئے ملک کی سب سے بڑی میڈیکل بلنگ کمپنی بننے کی جانب گامزن ہے۔ ملک میں روزگار کے مواقعوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرتے ہوئے کمپنی ہر ماہ 100سے زائد نئے لوگوں کو ملازمت دیتی ہے۔ منصور احمد،سی ای او،   PRG  پاکستان نے اس موقع پر بہترین کاکردگی دکھانے والے پر ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام ایمپلائز کو مبارکباد دی۔ 

انہوں نے مزید کہا”PRG پاکستان کی حقیقی صلاحیت کا ادراک کر رہا ہے اور پاکستان میں ملازمت کے متلاشی افراد کوروزگار کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم اپنے ملازمین کے تعاون اور قابلیت کا اعتراف کرتے ہیں اور انہیں ایوارڈز اور انعامات سے نوازتے ہیں۔ کامیابی کے سفر کے دوران، PRG پاکستان نے تاریخی پیشرفت حاصل کی ہے اور باصلاحیت اور ہنر مند پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔“ Diane Schultz، وائس پریزیڈنٹ نے کہا، ”باصلاحیت اور ہنر مند پاکستانیوں کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ ہم انہیں تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں مقابلہ کرنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ پاکستانی لوگ اپنی حقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور اپنے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے ہنر مند ہیں۔ آج، ہم اپنے ایمپلائز کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔“PRG پاکستان میڈیکل بلنگ، بزنس ڈویلپمنٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ہیومن ریسورسز، اکاؤنٹس ایڈمنسٹریشن، اور کوالٹی ایشورنس میں روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ کمپنی اینڈ ٹو اینڈ ریونیو سائیکل مینجمنٹ سروسز اور پریکٹس مینجمنٹ سروسز فراہم کرتی ہے جو صحت کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنیوں کو بہتر پریکٹس کے نتائج حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔

مزید :

کامرس -