موٹر وے ایم 6 میگا کرپشن کیس، ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ

موٹر وے ایم 6 میگا کرپشن کیس، ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر کی عدالت نے سکھر حیدر آباد موٹر وے ایم 6 میگا کرپشن کیس کے گرفتار ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا۔اس سے قبل سکھر حیدر آباد موٹر وے ایم 6 میگا کرپشن کیس کے گرفتار ملزم کو سکھر کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے جسمانی ریمانڈ دینے کے ساتھ حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک گرفتار ملزمان سے تفتیش مکمل کی جائے۔واضح رہے کہ موٹر وے ایم 6 کی زمین کی خریداری میں کرپشن کرنے پر 22 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق میگا کرپشن اسکینڈل میں مطلوب 15 ملزمان فرار ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -