جامعہ عثمانیہ مستقبل میں تمام مدارس کیلئے رول ماڈل ہوگا: ڈاکٹر محمد ادریس

جامعہ عثمانیہ مستقبل میں تمام مدارس کیلئے رول ماڈل ہوگا: ڈاکٹر محمد ادریس

  

       پبی (نما ئندہ پاکستان)جامعہ عثمانیہ پہلا دینی مدرسہ ہے جہاں بی ایس تک تعلیم کے زیور سے طلباء  روشناس ہونگے،بی ایس انگلش کلاسز کا باقاعدہ افتتاح پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد ادریس نے جامعہ عثمانیہ میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا نوشہرہ کے تحصیل پبی میں قائم دینی مدرسہ جامعہ عثمانیہ کے عثمانیہ کالج میں بی ایس انگلش کلاسز کا افتتاح کردیا گیا،مہمان خصوصی وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر محمد ادریس جامعہ عثمانیہ میں بی ایس کلاسز کاافتتاح کردیا، تقریب میں پشاور یونیورسٹی کے دوسرے شعبہ جات کے مختلف ڈاکٹرز اور جامعہ عثمانیہ کے طلباء نے بھی شرکت کی،مہمان خصوصی پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ عثمانیہ ملک کا واحد دینی ادارہ ہے جہاں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم پر بھی خاص توجہ دی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ جامعہ عثمانیہ مستقبل میں تمام مدارس کے لیے رول ماڈل ہوگا۔ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا کہ جامعہ عثمانیہ کا نظم وضبط، صفائی، تعلیم وتربیت ہمارے کالجوں اور یونیورسٹیز کے لیے بھی ایک رول ماڈل ہے، آخر میں وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر محمد ادریس نے جامعہ عثمانیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بتایا کہ مستقبل قریب میں جامعہ عثمانیہ عثمانیہ یونیورسٹی بنتی ہوئی نظر آرہی ہیں افتتا حی تقریب سے مہتمم مدرسہ مفتی غلام الر حمن بے بھی خطاب کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -