پشاور،کسٹم سٹاف کی مختلف مقامات پر 3 کارروائیاں 

پشاور،کسٹم سٹاف کی مختلف مقامات پر 3 کارروائیاں 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) کسٹم سٹاف نے ایک روز میں 3 مختلف مقامات پر کارروائیاں کی ہیں جن میں یوریا، سیفٹی فیوز کیبل، استعمال شدہ کپڑا اور غیر ملکی کرنسی کو قبضے میں لیا گیا ہے جس کو بیرون ملک لے جایا جا رہا تھا پہلی کارروائی میں انگور اڈہ پر ایکسپورٹ گاڑی نمبر ٹی اے ایم 610 جس کو بظاہر استعمال شدہ کپڑے سے بھرا گیا تھا لیکن کسٹم عملہ نے جب اس کی جامع تلاشی لی تو گاڑی میں سے 5700 کلو گرام یوریا سیفٹی فیوز کیبل کے 20 بیگس (پٹھنے والا ا لہ) اور 2300 کلو گرام استعمال شدہ کپڑا برآمد کر لیا گیا حکام نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جبکہ گاڑی بھی تحویل میں لے لی دوسری کارروائی میں کسٹم نے طورخم سرحد پر خیبر ایجنسی کے رہائشی زکریا ولد گل شدہ کے قبضے سے 5000 امریکی ڈالر برآمد کر لئے جس کو افغانستان سمگل کیا جا رہا تھا تیسری کاروائی میں پشاور باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مٹہ سوات کے رہائشی محمد اسحاق ولد محمد صدیق اپنے ساتھ 55500 سعودی ریال سعودی عرب لے جا رہا تھا کسٹم حکام نے اس کوشش کو بھی ناکام بنا بنا دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -