عرصہ دراز سے روپوش خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتار

عرصہ دراز سے روپوش خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ ارمڑ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کامیاب کاروائی کے دوران عرصہ دراز  سے روپوش خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار اشتہاری مجرمان میں ضلع نوشہرہ کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری بھی شامل ہے، گرفتار اشتہاری مجرمان  قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب ہے جو واردات کے بعد نامعلوم مقام روپوش ہوچکے تھے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، گرفتار اشتہاری مجرمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ارمڑ تحسین اللہ خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ خطرناک مجرمان اشتہاری تھانہ ارمڑ کی حدود میں موجود ہیں،جس پر ایس ایچ او تھانہ ارمڑ تحسین اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عظمت، زاہد اور شاہ حسین کو گرفتار کر لیا، گرفتار اشتہاری مجرمان میں ضلع نوشہرہ کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم بھی شامل ہے، اشتہاری مجرمان قتل، اقدام قتل اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں،جو واردات کے بعد نا معلوم مقام پر روپوش ہوچکے تھے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -