اسلحہ دکان سے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، ملزم گرفتار

  اسلحہ دکان سے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، ملزم ...

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ رحمان بابا پولیس نے قمردین گڑھی کی حدود عرفان پلازہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ دکان میں موجود سٹاک سے زائد غیر قانونی اسلحہ 19 عدد پستول مختلف بور، ایک عدد کلاشنکوف اور مختلف بور ایک ہزار سے زائد کار توس برآمد کر لئے گئے ہیں، پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کا اعتراف کر لیا ہے،گرفتا ر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمان بابا پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ قمر دین گڑھی کی حدود عرفان پلازہ میں اسلحہ دکان میں بھاری تعداد میں سٹاک سے زائد غیر قانونی اسلحہ اور ایمو نیشن موجود ہے،اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا منظور خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے والے دکان پرچھاپہ زنی کے دوران ایک ملزم آصف اللہ ولد محمد حسین کو گرفتار کرکے دوکان میں موجود غیر قانونی اسلحہ 19 عدد مختلف بور کے پستول، ایک عدد کلاشنکوف جبکہ مختلف بور کے ایک ہزار سے زائد کار توس برآمد کرکے پولیس تحویل میں لے لیا گیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کا اعتراف کر لیا ہے،گرفتا ر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -