ویمن یونیورسٹی صوابی میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب 

ویمن یونیورسٹی صوابی میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب 

  

صوابی (بیورو رپورٹ)ویمن یونیورسٹی صوابی میں آرمی پبلک سکول کے شہدا کی یاد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں 16دسمبر 2014کو شہید ہونے والے آرمی پبلک سکول کے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی جس میں فیکلٹی ممبران اور طالبات نے شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول کے معصوم شہید نہیں ہیں وہ زندہ ہیں اور وہ معصوم ستارے بن کر آسمان پر ٹمٹمارہے ہیں اور اُن گھرانوں میں وہ سورج ہی غروب نہیں ہورہ جس دن یہ حادثہ رونما ہوا تھا۔ اٗن کا کہنا تھا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں یہ سانحہ کوئی نہیں بھولا ہے اور نہ ہی کوئی بھولے گا۔ ان بچوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی جنہوں نے ملک کی خاطر جام شہادت نوش کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -