پبی،فوڈ کنٹرولر کی کارروائی،مردہ مرغیاں بیچنے والا دکاندار گرفتار 

پبی،فوڈ کنٹرولر کی کارروائی،مردہ مرغیاں بیچنے والا دکاندار گرفتار 

  

پبی (نما ئندہ  پاکستان) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیر فیاض خان محکمہ خوراک نوشہرہ نے کارروائی کرتے ہوئے نوشہرہ میں مردہ مرغیاں بیچنے والے ایک دکانداروں کو گرفتار کرلیا دکاندار مر دہ مرغیوں کی سپلائی نوشہرہ کے بیشتر ہوٹلوں کو کر تا تھا سیکرٹری محکمہ خوراک کیپٹن (ر) مشتاق احمد، ڈائریکٹر محکمہ خوراک ریحان گل خٹک اور ڈپٹی کمشنر  نوشہرہ خالد اقبال خٹک کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیر فیاض خان کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اقبال حسین،فوڈ انسپکٹر وحید اللہ اور فوڈ انسپکٹر سعد فیاض نے نوشہرہ میں مردہ مرغیاں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔ جس میں ایک دکاندار کو بروقت گرفتار کر لیا گیا۔دکاندار کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشن میں مراسلہ جمع کردیا گیادکاندار مر دہ مرغیوں کی سپلائی نوشہرہ کے بیشتر ہوٹلوں کو کر تا تھاڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیر فیاض خان نے کہا کہ نوشہرہ میں اور پورے خیبرپختونخوا میں ایسے لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے عوام ہمیں ایسے لوگوں کی نشاندہی کرے محکمہ خوراک جلد از جلد ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرے گاانہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک ایسے لوگوں کے خلاف کارروائیاں کرتا رہے گا عوام سے تعاون کی اپیل ہے اگر آپ کے ارد گرد آپ کو پتہ چلے کہ کوئی اس طرح کا کاروبار کرتا ہے یا مضر صحت خوراک کی سپلائی کرتا ہے تو وہ ہمارے محکمہ خوراک نوشہرہ کے آفس میں کمپلینٹ درج کرسکتے ہیں کمپلینٹ کرنے والا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -