حیات آباد پولیس کی اہم کارروائی، خطرناک کار لفٹر، سنیچرز اور موٹر سائیکل چور گینگ بے نقاب

حیات آباد پولیس کی اہم کارروائی، خطرناک کار لفٹر، سنیچرز اور موٹر سائیکل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ حیات آباد پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران حیات آباد اور اطراف کے علاقوں میں سرگرم موٹر کار لفٹر، کار سنیچرز اور موٹر سائیکل چور گروہ کا سراغ لگا کر ملوث چارملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں سے دو کا تعلق ضلع خیبر،ایک ضلع چارسدہ اور ایک ضلع مردان کے رہائشی ہے،خطرناک گینگ میں مسروقہ گاڑیوں کا لین دین کرنے والا ریسور بھی شامل ہے جو پشاور سمیت دوسرے اضلاع کے مختلف تجارتی مراکز اور رہائشی علاقوں سے قیمتی گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث ہونے کیساتھ ساتھ مسروقہ گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے انجن، چیسز نمبرز ٹمپر اور تبدیل کرنے کے بعد اونے پونے داموں فروخت کر نے میں بھی ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے،گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 10 عدد مسروقہ گاڑیاں، 11عددموٹرسائیکل، جعلی ڈاکومنٹس،جعلی نمبر پلیٹ،مختلف چابیاں، ٹمپرنگ سامان اور دیگر مختلف اوزار بھی برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے،گاڑیوں کے اصل مالکان کا سراغ لگا کر ان کو اپنی گاڑیوں کی چابیاں جلد حوالہ کئے جائیں گے تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ محمد اظہر خان نے حیات آباد میں سرگرم موٹر کار لفٹرز،موٹر کار سنیچرز اور موٹر سائیکل چور گروہ کا سراغ لگانے کی خاطر اے ایس پی حیات آبادڈاکٹر محمد عمر اورایس ایچ او تھانہ حیات آبادتیمورسلیم پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیاخصوصی ٹیم نے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے سمیت مختلف تجارتی مراکز اور بازاروں میں سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جس کے دوران کار لفٹنگ،کار سنیچنگ اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کرچار ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں ملک فہد ولد کمان پور، بختورشاہ ولدمیرام شاہ، سجاد ولد نادر اورکامران ولد اسماعیل شاہ شامل ہیں،گرفتارچاروں ملزمان پشاور سمیت دیگر اضلاع میں بھی مختلف تجارتی مراکز اور رہائشی علاقوں سے قیمتی گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری کر کے انجن اور چیسسز نمبرز ٹمپر اور تبدیل کرنے کے بعد اونے پونے داموں فروخت کر نے میں ملوث ہیں گرفتار ملزمان میں مسروقہ گاڑیوں کا لین دین کرنے والا ریسور بھی شامل ہے،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے،گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 10 عدد مسروقہ گاڑیاں، 11عددموٹرسائیکل، جعلی ڈاکومنٹس،جعلی نمبر پلیٹ،مختلف چابیاں، ٹمپرنگ سامان اور دیگر مختلف سامان بھی برآمد کر لی گئی ہے