سواریوں کی گاڑی میں شہریوں   کو لوٹنے میں ملوث گروہ گرفتار

  سواریوں کی گاڑی میں شہریوں   کو لوٹنے میں ملوث گروہ گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ گلبہار پولیس نے خفیہ اطلا ع ملنے پر اہم کارروائی کے دوران سواریوں کی گاڑیوں میں شہریوں کو لوٹنے میں ملوث گینگ کا سراغ لگا کر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں متنی،بازید خیل بڈھ بیر اور تیسرا ضلع نوشہرہ کا رہائشی ہے جوکہ سواریوں کی گاڑی میں شہریوں کو بھاری رقوم سے محروم کر دینے میں ملوث ہیں،ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،جبکہ ان کے قبضے سے لوٹی گئی رقم تین لاکھ روپے برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جن سے اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے،تفصیلات کے مطابق زین اللہ ولد عامر نوازضلع نوشہرہ نے تھانہ گلبہار پولیس کو سواریوں کی گاڑی میں لوٹنے کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی،جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایچ اوتھانہ گلبہار رفیق خان مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد جرائم پیشہ افراد کے بیانات قلمبند کئے،جس کے دوران سوارویوں کی گاڑی میں شہریوں کو بھاری رقوم سے محروم کرنے میں ملوث گینگ کا سراغ لگا کر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کی شنا خت جھانگیر ولد اسد،عبدالبصیر ولد محمد نبی اور سجاد ولد غلام محمد سے ہوئی،گرفتار ملزمان میں متنی،بازید خیل بڈھ بیر اور تیسرا ضلع نوشہرہ کا رہائشی ہے جوکہ سواریوں کی گاڑی میں شہریوں کو بھاری رقوم سے محروم کر دینے میں ملوث ہیں،ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،جبکہ ان کے قبضے سے لوٹی گئی رقم تین لاکھ روپے برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جن سے اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -