امن جرگہ خیبر پختونخوا کا منشیات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

امن جرگہ خیبر پختونخوا کا منشیات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)امن جرگہ خیبر پختونخوا کے عہدیداروں نے منشیات کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت صوبائی چئیرمین سید کمال شاہ باچا،ملک مجیب الرحمن جی ایس،سید رحیم ذادہ باچا  چئیرمین ڈسٹرکٹ مردان،ارباب سیف  اللہ خان،امجد خان پشاور،پیر ذولفقار باچا نوشہرہ،عابد سلطان خان، سید اللہ بابو اور ملک زیارت گل ضلع مہند نے کی جبکہ مظاہرے میں کثیر تعداد میں ممبران شریک رہے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر امن جرگہ کے اراکین کا کہنا تھا کہ منشیات ایک لعنت ہے جسکا خاتمہ کرنا ضروری ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ائس اور ہر قسم کی نشہ اور اشیاء کے خلاف سخت اقدامات اٹھا کر انکا خاتمہ کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -