صوابی،گوہاٹی نہر میں ڈوبنے والے بچے کی نعش ریسکیو اہلکاروں نے نکال لیا 

صوابی،گوہاٹی نہر میں ڈوبنے والے بچے کی نعش ریسکیو اہلکاروں نے نکال لیا 

  

صوابی (بیورو رپورٹ) گوہاٹی نہر میں ڈوبنے والے بچے کی لاش کو ریسکیو1122 نے سرچ آپریشن کے دوران برآمد کرلی  3سالہ بچہ ازلان ولد شاہ نظر خان سکنہ باکر جمعرات کی صبح  سے لاپتہ ہوا تھا والدین نے شک کی بنا پر گوہاٹی نہر میں بچہ ڈوبنے کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی۔ جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو1122 غوطہ خور ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچے کو تلاش کرنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کیا ریسکیو1122 غوطہ خور ٹیم نے طویل جدوجہد کے بعد دوسرے دن جمعہ کی صبح 9 بجے بچے کو تلاش کرکے گوہاٹی نہر سے نکال لیا.ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق بچے کی لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -