ای پی آئی ٹیکنیشنز کا تنخواہوں کی ادائیگی و بحالی کیلئے احتجاج

ای پی آئی ٹیکنیشنز کا تنخواہوں کی ادائیگی و بحالی کیلئے احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پرائمری ہیلتھ کئیر ای پی آئی ٹیکنیشنز کا تنخواہوں کی ادائیگی اور نوکریوں کی بحالی اورگرفتار ہونیوالے ساتھیوں کی رہائی کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے جسمیں کثیر تعداد میں ای پی آئی ٹیکنیشنز شریک ہیں اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ میرٹ پر بھرتی ہوئے تھے اور کورونا کے دوران بھرپور خدمات انجام دیئے جبکہ ہمارے کئی ساتھی کورونا کے دوران متاثر بھی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک سال تک بغیر تنخواہ کے کام کرنا پڑا  تاہم جب تنخواہ کی ڈیمانڈ کی تو ہمیں تنخواہیں دینے کے بجائے ایک ہزار ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا جو سراسر ظلم و زیادتی ہے  اور ایک ہزار خاندانوں کے منہ سے رزق کا نوالہ چھینے کے مترادف ہے  انہوں نے کہا کہ ہمارے گھروں میں فاقوں نے ڈھیرے جما  رکھے ہے حکومت نے ہمارے خدمات کے بدلے ہمیں برخاست کر کی جبر کی انتہاء کی ہے  انہوں نے کہا کہ حکومت خزانہ خالی ہونیکا رونا کرتی ہے کیا یہ خزانہ ہم نے خالی کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات کے سلسلے میں کئی بار متعلقہ حکام اور ہیلتھ منسٹر سے ملاقات ہوئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی جبکہ گزشتہ روز ہمارے پر امن احتجاج پر پولیس کے جانب سے لاٹھی چارج  و انسو گیس شیلنگ کی گئی جو ظلم کی انتہاء ہے  انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،صوبائی وزیر خزانہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ٹرمنیشن لیٹرز واپس لئے جائے ہمیں بحال کیا جائے جبکہ ہماری ایک سال کی تنخواہ ریلیز کی جائے اور گرفتار ٹیکنیشنز کو رہا کیا جائے بصورت دیگر غیر میعنہ مدت کیلئے دھرنا جاری رہے گا۔