مردان، خاتون کی پراسرار موت، قبر کشائی اور پوسٹمارٹم کے بعد حقائق منظر عام پر آگئے

مردان، خاتون کی پراسرار موت، قبر کشائی اور پوسٹمارٹم کے بعد حقائق منظر عام ...

  

       مردان(بیورورپورٹ) گلی باغ میں خاتون کی پراسرار موت،قبر کشائی اور پوسٹ کے بعد حقائق منظر عام پر آگئے واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا مقتولہ کا شوہر اور بھائی کو گرفتارلیاگیا اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس نے پریس ریلز جاری کی ہے جس میں کہاگیاہے کہ تھانہ ہوتی کی حدود گلی باغ میں پولیس کو خاتون کی اچانک اور مشکوک موت کی اطلاعات موصول ہوئی جسکی رپورٹ کسی رشتہ دار نے درج نہیں کرائی تھی ڈی پی او مردان ہارون رشید خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے متعلق معلومات دریافت کرنے کیلئے ڈی ایس پی عدنان اعظم کی سربراہی میں ایس ایچ او عبدالساجد خان ہمراہ تفتیشی افسر حکیم خان اور دیگر پولیس افسران و جوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ خصوصی ٹیم نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے واقعہ کی تفتیش کرتے ہوئے عدالتی حکم پر جان بحق خاتون کی پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت تشدد کی وجہ سے واقع ہوئی تھی جس پر تھانہ ہوتی پولیس ٹیم نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے مقتولہ مسماۃ(ن) کے شوہرنادر سکنہ گلی باغ کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران مبینہ ملزم نادر نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس نے مقتولہ کے منیر سکنہ سوات حال گلی باغ کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو غیر اخلاقی تعلقات استوار کرنے پر طیش میں آکراسکے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوکر مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -