16 دسمبر کا دن ہمیں ملکی تاریخ کے سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے،علی زیدی

  16 دسمبر کا دن ہمیں ملکی تاریخ کے سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے،علی زیدی

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ16 دسمبر کا دن ہمیں ملکی تاریخ کے سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے۔سانحہ اے پی ایس میں بچھڑ جانے والوں کی یاد ہمیشہ تازہ رہے گی،معصوم طلبہ اور اساتذہ کی قربانی نے قوم کو بیدار اور دہشتگردی کے خلاف متحد کیا۔شہدائے اے پی ایس کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے شہدائے اے پی ایس کی آٹھویں برسی پر پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ کراچی سے جاری پیغام میں کیا۔ علی زید ی کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم سے ہی انتہا پسندی اور دہشتگردی کو مستقل طور پر مات دی جا سکتی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر ٹھوس عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ ہمیں عزم کرنا ہوگا کہ ہمارے بچے خوف کے بغیر خوابوں کی تکمیل کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے ہمیں متحد اور پر عزم رہنا ہوگا۔ پاکستان کی اصل منزل امن خوشحالی ہے۔ ہم اپنے معصوم شہیدوں، افواج، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ 

مزید :

صفحہ اول -