کشمیری پُر امن طریقے سے اپنا حق مانگ رہے ہیں، مشعال ملک

کشمیری پُر امن طریقے سے اپنا حق مانگ رہے ہیں، مشعال ملک

  

 اسلام آباد (این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ عالمی دنیا کو سمجھنا ہو گا بھارت کشمیریوں کی تحریک ناکام بنانے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے،کشمیری پر امن طریقے سے اپنا حق مانگ رہے ہیں اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر راجوری میں بھارتی فوج نے 2کشمیری پنڈتوں کو گولی مار کر قتل کر دیا دونوں کشمیری پنڈت بھارتی فوجی کیمپ میں کینٹین چلا رہے تھے بھارتی فوجی کیمپ کے باہر ورثا ء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے بعد فوری اگر مقامی لوگ جمع نہ ہوتے بھارتی فوج ہتھیار رکھ کر انہیں دہشت گرد قرار دے دیتی بھارت کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ساتھ کشمیری پنڈتوں کا بھی قتل عام کر رہا ہے قتل عام کا واحد مقصد عالمی سطح پر الزام کشمیریوں پر تھوپنا ہوتا ہے،بھارت کشمیری پنڈتوں اور کشمیریوں کو لڑانے کی کئی بار سازش کر چکا ہے،آج کا واقعہ بھی اسکی کڑی ہے مقامی لوگوں کے فورا پہنچنے پر بھارتی پلان ناکام ہو گیا عالمی دنیا کو سمجھنا ہو گا بھارت کشمیریوں کی تحریک ناکام بنانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے،کشمیری پر امن طریقے سے اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

مشعال ملک 

مزید :

صفحہ اول -