اسمبلیوں کی تحلیل کا متوقع اعلان ،وزیراعظم نے پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس طلب کرلیا

اسمبلیوں کی تحلیل کا متوقع اعلان ،وزیراعظم نے پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس طلب ...
اسمبلیوں کی تحلیل کا متوقع اعلان ،وزیراعظم نے پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے اسمبلیوں کی تحلیل کے متوقع اعلان پر پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے متوقع اعلان سے متعلق مشاورت ہو گی ،اسمبلی تحلیل کو روکنے کیلئے آئینی اور قانونی آپشنز پر مشاورت ہوگی ،اجلاس میں تحریک عدم اعتماداوراعتماد کے ووٹ سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پرویز الٰہی سے بیک ڈور رابطوںسے متعلق قیادت کو آگاہ کیاجائے گا ۔