تیسرا ٹیسٹ، پاکستان کی پوری ٹیم 304 رنز بنا کر آوٹ

تیسرا ٹیسٹ، پاکستان کی پوری ٹیم 304 رنز بنا کر آوٹ
تیسرا ٹیسٹ، پاکستان کی پوری ٹیم 304 رنز بنا کر آوٹ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان کی پوری ٹیم 304 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے میدان میں اتر کر بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف 8 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور 18 رنز کے مجموعے پر لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے ۔ان کے ساتھ اوپننگ پر آنے والے شان مسعود بھی صرف 30 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور پولین لوٹ گئے۔اظہر علی اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں نصف سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 45 رنز بنا کر روبنسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے لیکن 78 رنز پر قسمت نے ساتھ چھوڑ دیا اور رن آوٹ ہو گئے۔سعود شکیل 23 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد رضوان صرف 19 رنز ہی بنا پائے اور جوئے روٹ کی گیند پر سٹوکس کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ان کے بعد آنے والے آغا سلمان نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 56 رنز کی اننگ کھیلی۔

کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ پاکستانی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں ،پاکستان کی ٹیم میں باؤلر وسیم جونیئر ڈیبیو کریں گے ، امام الحق کی جگہ شان مسعود کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے جبکہ اظہر علی اپنا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے۔قومی ٹیم میں نعمان علی ،وسیم جونیئر،شان مسعود اور اظہر علی کو ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔

مزید :

کھیل -