قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان نے اظہر علی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پیغامات جاری کر دیئے 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان نے اظہر علی کو خراج ...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان نے اظہر علی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پیغامات جاری کر دیئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹر اظہر علی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد کپتان بابر اعظم اور آل راو¿نڈر شاداب خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم نے اپنی اور اظہر علی کی گلے ملتے ہوتے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا ”ایک بہت اچھا کیرئیر اختتام پذیر ہے، میں نے آپ کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت کچھ سیکھا“۔بابر نے ٹوئٹ میں مزید لکھا”ہیپی ریٹائرمنٹ اجو بھائی“۔


اس کے علاوہ شاداب خان نے اپنی ٹوئٹ میں اظہر علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور لکھا”شاندار کیرئیر پر آپ کو مبارک ہو، آپ جیسی مثالی شخصیت کم آتی ہے“۔
شاداب نے لکھا ”میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ہم کبھی آپ کے بغیر چیمپئنز ٹرافی نہ جیت سکتے، آپ پاکستان کے حقیقی لیجنڈ ہیں“۔واضح رہے کہ اظہر علی نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ آج ہونے والا کراچی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔

مزید :

کھیل -